HomeAll ArticlesDark Web Complete Explanation

Dark Web Complete Explanation

ڈارک ویب

از ثمرہ  چوہدری

Dark Web, Surface Web, Deep Web
Dark Web, Surface Web, Deep Web

یہ دنیا  ایک طرف تو انتہائی خوبصورت نظر آتی ہے اور اس کے  رنگ ،شور ہنگامے اور چکا چوند بظاہر تو انسان کو اپنے سحرمیں گرفتار رکھتے ہیں لیکن دوسری ہی طرف کچھ ایسے دلدوز حقائق بھی اپنے اندر چپھاے ہوئے ہے جو انسان کو انسانیت سے  ہی اعتبار اٹھانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ گزرتا وقت جہاں اپنے ساتھ ترقی کی راہیں ہموار کرتا جا رہا وہیں تاریخ میں کچھ ایسے سیاہ باب بھی رقم کرتا جا رہا جو اس معاشرے کو ذلت کی اتھا گہرائیوں میں پھینکنے  کا سبب بن رہے اور انسان کو تاریکی کی ایسی کھائی میں پھینک رہےہیں جہاں سے وہ چاہے بھی تو نہ نکل سکے اور نہ ہی انکا سد باب کر سکے۔

اس خوبصورت نظر آنے والی دنیا میں ہی کچھ ایسے مافوق الفطرت اورغیر انسانی کام کیے جا رہے جن کے بارے میں سنتے ہی بندہ ایک جھرجھری لینے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ ان  ہی میں سے ایک ابھرتا ہوا نام ڈارک ویب کا بھی ہے۔ ڈارک ویب کیا ہے اور کن دل دہلادینے والے حقائق پر مشتمل ہے  یہ ہمارا آج کا موضوع سخن ہے جن سے اپنے قارئین کو آگاہ کرنا میرے نزدیک انتہائی اہم ہے۔

 قارئین جیسا کے آپ سب ہی جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ اس دور کی بہترین ایجاد ہے اور اس نے ہماری زندگیوں کو قدرے آسان بھی بنا دیا ہے۔ ہمارے کاموں کا آسان کر دیا ہے لیکن دوسری ہی طرف یہ ایجاد کچھ ایسے شرمناک اور زلت آمیز حقائق کو بھی جنم دیتی جا رہی ہےجنھیں سن ک عقل  انسان ی دنگ رہ جاتی ہے۔ ا س پوری دنیا میں ویب کا جو جال بچھا ہوا ہے اس کے کتنے پرسنٹ حصے سے ہم واقف ہیں یہ وہ سوال ہے جو شائد ہی کسی بندہ بشر کے زہن میں آتا ہو یا پھر بہت ہی کم لوگ ہونگے جو اس بات سے واقف ہونگے کہ جو انٹرنیٹ ہم استعمال کر ہے ہیں  یہ پوری ویب کا صرف 4  فیصد حصہ ہے۔اس کا باقی حصہ کونسا ہے اور کن حقائق پر مشتمل ہے یہ انتہائی اہم سوال ہے۔ جس کا جواب بھی انتہائی بیانک پہلووں پر مشتمل ہے۔

یہ حقیقت ہے کے  اس پوری دنیا میں ویب کا جو جال  بچھا ہوا ہے ہم اس کے صرف 4 فیصد حصے سے واقف ہیں

لیکن اس کو سمجھنے کے لیے پہلےہمیں یہ جاننا ہوگا کہ انٹرنیٹ کا جو حصہ ہم استعمال کر رہے وہ کونسا ہے اور بقیہ کونسا ہے۔ یہ پورا نٹرنیٹ 2حصوں پر مشتمل ہے۔

1. Dark Web (ڈارک ویب)

2. Surface Web (سرفس ویب)

                         پورےانٹرنیٹ کا 4 فیصد حصہ   سرفس ویب پر مشتمل ہے جس میں گوگل، یوٹیوب، فیس بک اور اسی طرح کے عام ویب سائٹس شامل ہیں۔ یعنی یہ وہ حصہ ہے جو عام بندہ استعمال کر رہا لیکن اس  پوری ویب کا 96 فیصد حصہ ڈیپ ویب پر مشتمل ہے، جس تک رسائی یا پہنچ کسی بھی عام بندے کے بس کی بات نہیں۔ اس میں مزید 2 ویبز ہیں جنھیں ڈیپ ویب اور ماریانا ویب کہا جاتا ہے۔

What is Deep Web(ڈیپ ویب) ?

Dark Web, Surface Web, Deep Web
Dark Web, Surface Web, Deep Web

ڈیپ ویب کا  ہی ایک حصہ ڈارک ویب کہلاتا ہے جو کہ دل دہلا دینے والے حقائق پر مشتمل ہے ۔ اس ویب کے  بارے میں جاننا یا رسائی حاصل کرنا اگرچہ انتہای کھٹن کام ہے کیونکہ انکا ہر کم رازداری  سے ہوتا ہے اور عام لوگوں کو اس کے حقائق تک پہنچنا کافی مشکل ہے لیکن چند اہم حقائق جو اس کے متعلق معلوم ہوئے ہیں  وہ درج زیل ہیں

سب سے پہلی اور اہم بات یہ ہے کہ اس ویب تک  پہنچنے کے لیے کوئی بھی عام براوسر یا سافت وئیر کا  استعمال نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کی ویب سائٹس تک رسائی کے لیے خاص قسم کے براوسر اور سافٹ وئیراستعمال ہوتے ہیں۔ جن میں ٹار، سلک روڈ، پیڈو پلینٹ، ہڈن وکی وغیرہ شامل ہیں ۔

یہ براوسر عموما ان تک رسائی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن ان کے زریعے بھی صرف سولہ فیصد انفارمیشن ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔۔ انکے باقی حصے تک رسائی کسی بھی  عام بندے کی بس کی بات نہیں۔ اس کو سیاہ، خطر ناک اور رازدار ویب بھی کہا جاتا ہے۔جو کہ انتہای پرسرار اور خطرناک اور فحش رازوں پر مشتمل ہےاور 550بلین انفرادی دستاویزات پر مشتمل ہے۔

اس میں چھ ہزار چھ سو آٹھ مختلف سایٹس ہیں جنھیں ڈارک ویب سایٹس  کہا جاتا ہےجو کے گورنمنٹ سے مکمل طور پر خفیہ رکھی گئی ہیں۔ اور اس کے کارندے یا حصہ بننے والے اس سے متعلق ہر راز خفیہ رکھتے ہیں۔ اور ایک بار جو اس کا حصہ بن جائے وہ مکمل طور پر گمنام ہوجاتا ہے۔ اس گندگی اور دلدل کا حصہ بننے والے  ہر طرح کے انسانیت سوز اور حیوانیت پرست کاموں کا حصہ بن جاتے ہیں

اس ویب میں چلنے والی مارکیٹس کو ڈارک مارکیٹس کہا جاتا ہے۔ جن میں تمام غیر قانونی اور غیر انسانی کاروبار جیسے غیر قانونی ادوایات، ڈرگز، اور اسلحہ جیسے ایئر  گنز ، اے کے ۴۷ سے لے کر روکٹ لانچر تک انتہای خطرناک قسم کی اسلحہ سازی کا کاروبار کیا جاتا ہے۔

ان ویب مارکیٹس میں ٹرانسیکشنز کے لیے  استعمال ہونے والی کرنسی کوئی عام کرنسی نہیں بلکہ بٹ کائینز اور کرپٹو کرنسی استعمال ہوتی ہے۔

Dark Web, Surface Web, Deep Web
Dark Web, Surface Web, Deep Web

اس کے اندر بہت سے غیر محفوظ  اور خطرناک چیٹ رومز ہیں جو  پریشان کن پیغامات کو ظاہر کر رہے ہوتے ہیں۔ جو کہ بلیک میلنگ اور اس جیسے مزید بیانک کاموں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

اس ویب  میں خفیہ قتل کے لیے بھی الگ سے مارکیٹس ہیں جہاں کسی کو بھی خفیہ طور پر قتل کرنے کے لیے  باقاعدہ کاروبار ہوتا ہے۔ اس میں کرائے کے قاتل ہوتےہیں ۔ جنھوں نے اپنے کام کے لیے مختلف ریٹس رکھے ہوتے ہیں جو کہ ملین میں ہوتے ہیں ۔
اس ویب کی سب سے دردناک اور دل دہلا دینے والی  حقیقت یہ ہےکہ اس ویب کا 80 فیصد حصہ بچوں کی فحش نگاری پر مشتمل ہے جس میں مختلف لوگ اپنی جنسی تسکین کے لیے بچوں کا اغواء، ریپ اور حد درجہ کی فخش نگاری کے لیے باقاعدہ پیسہ دیتے ہیں۔ ان  بچوں کی وحشتناک ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جن میں ہرطرح کا تشدد کیا جاتا ہے ۔اور پھر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔  اور جتنا اس کام کو بیانک
طریقے سے کیا جاتا اسی قدر ریٹس بھی بڑھتے جاتے ہیں۔

Dark Web, Surface Web, Deep Web
Dark Web, Surface Web, Deep Web

اس ویب میں جنسی تسکین کے لیے مختلف  ویڈیوز ہوتی ہیں جن میں فحش نگاری اور جنسی کام دکھائےجاتے ہیں۔

 یہ ویب ہیکرز کی بڑی  سایٹ بھی کہلاتی ہے جس میں روز 30 ھزار ویب سائٹس ان ھیکرز کے زریعے ہیک ہوتی ہیں۔

یہاں جانوروں کی فحش نگاری سے لے کرانسانی گوشت اور  خون کےکاروبار تک ہر طرح کا فحش عمل کیا جاتا ہے ۔ ان  میں مخصوص کچھ سائٹس میں انسانی اعضاء کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے  اور اس کے کروڑوں میں ادائیگی کی جاتی ہیں۔

اس ویب میں لوگ اپنے سپرمز بھی بیچتے ہیں جنھیں اولاد سے محروم ایسے لوگوں کو بیچا جاتا ہے جو اولاد پانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

ایک اور حیرت انگیز اور غلیظ حقیقت جو اس ویب سے منسلک ہے وہ یہ ہے کہ مرے ہوے انسانوں سے بات کرنے کے طریقے ۔ اس کی کچھ سائٹس میں ایسے طریق  اور عملیات بھی پڑھائے جاتے ہیں جن میں مرے لوگوں سے بات کرنے کے سبق دیے جاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ایسے بچے جن کی مس کیرج یا ابارشن کے زریعے موت ہوتی ہے ان کی روح کو حاصل کر کہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں میچ فکسنگ اور نا جائز شرائط کا کاروبار بھی کیا جاتا ہے ۔

دوستو یہ تو وہ چند دلدوز اور غلیظ حقائق ہیں جو اس ویب سے منسلک  ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سے ایسے راز ہیں جو اب بھی زیر پردہ ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسے کوئی بھی گورنمنٹ بند کرنے میں بے بس  ہے کیونکہ یہ انتہائی وقت پرور اور مشکل کام ہے ،اس کا جال اس حد تک پھیلا ہوا ہے کہ اس کو کاٹنا کسی کے بھی بس میں نہیں۔ اور یہ ہمارے معاشرے کو مزید کن تباہ کاریوں سے ہمکنار کرے گا یہ بھی وقت کے پنوں میں چپھا راز ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ ہی عیاں ہوگا۔

اہم بات یہ ہےہمارا معاشرہ اور ہم انسان دن بدن کس پستی کی طرف جا رہے ہیں یہ انتہائی تشویشناک ہے اور اس کا سدباب ہمیں مل کے کرنا ہے ان برائیوں سے لڑنا ہے جو ہمیں ذلت کے عمیق سمندروں میں میں دکھیلنے کا سبب بن رہی ہیں۔ ان  شیطانی طاقتوں کا مقا بلہ کرنا ہے جو ہمسے انسانیت چھینتی جا رہی ہیں ۔ ہم نے وہ امن پھر سے قائم کرنا ہے جو اس دنیا سے اٹھتا جا رہا۔ نیکی اور بدی کی جنگ میں نیکی کا ساتھ دینا ہے تا کہ وہ تمام  لوگ جو ان بری طاقتوں کا شکار ہو رہے ہیں ان کو بچایا جا سکے اور یہ تب تک ناممکن ہے جب تک ہم مل کر ان بدی کی طاقتوں کے خلاف آواز نہیں اٹھائیں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular