ڈارک ویب
از ثمرہ چوہدری

یہ دنیا ایک طرف تو انتہائی خوبصورت نظر آتی ہے اور اس کے رنگ ،شور ہنگامے اور چکا چوند بظاہر تو انسان کو اپنے سحرمیں گرفتار رکھتے ہیں لیکن دوسری ہی طرف کچھ ایسے دلدوز حقائق بھی اپنے اندر چپھاے ہوئے ہے جو انسان کو انسانیت سے ہی اعتبار اٹھانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ گزرتا وقت جہاں اپنے ساتھ ترقی کی راہیں ہموار کرتا جا رہا وہیں تاریخ میں کچھ ایسے سیاہ باب بھی رقم کرتا جا رہا جو اس معاشرے کو ذلت کی اتھا گہرائیوں میں پھینکنے کا سبب بن رہے اور انسان کو تاریکی کی ایسی کھائی میں